encyclopedia

عید میلاد النبی ﷺ اور غلو فی الدین

Published on: 01-Apr-2023

(حوالہ: ڈاکٹر عمران خان، مفتی سیّد شاہ رفیع الدین ہمدانی، علامہ سیّدمحمد خالد محمود شامی، سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-3، مقالہ:25، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2019ء، ص: 706-716)

مسلمانوں میں سےبعض جشن عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو"غلوّفی المدح اور"غلوّفی الدین" قراردیتے ہیں اور اس پر قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیتِ مبارکہ سے استدلال کرتے ہیں:

قُلْ يٰٓاَھلَ الْكتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِى دِيْنِكمْ.771
فرما دیجئے : اے اہل کتاب تم اپنے دین میں ناحق حد سے تجاوز نہ کیا کرو۔

اس کا مطلب یہ لیاجاتا ہے کہ دین میں چونکہ غلوّکرنے کی اجازت نہیں ہے لہذا رسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا میلاد منانا گویا کہ بعض افراد کے نزدیک العیاذ باللہ دین میں غلوّکرنا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔اس مسئلہ کو سمجھنے کےلیے پہلے چند بنیادی باتیں علم میں لانا از بس ضروری ہے تاکہ حقیقت کو سمجھنے میں التباس سے بچا جاسکے۔

ادیان ِعالم میں اسلام ہی اﷲ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے۔ 2 تمام انبیاء Alaihmus Salam کو اسی دین کی نشرواشاعت کے لیے بھیجا گیااور خَاتِمُ النَّبین حضرت سیّدنا محمد رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو بھی یہی دینِ اسلام عنایت فرماکر انسانیت کی رشد وہدایت کے لیے مبعوث فرمایا گیا۔ 3 دین اسلام ایک کامل ومکمل دین ہے جو دین فطرت ہونے کے ساتھ ساتھ ہر مسئلہ کا حل بھی مہیا کرتا ہے اورزندگی کے کسی پہلوکو تشنہءِ تکمیل نہیں چھوڑتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس دینِ فطرت میں خوشی کے اِظہار کرنے کے بھی اصول واضح کردیے گئے ہیں تاکہ اس دین کے متبعین انہی اصولوں کے مطابق اپنی خوشی کا اِظہار کرسکیں۔نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے میلاد کی خوشی کے اِظہار کرنے کے بھی دین میں اصول وقوانین موجود ہیں جن کو ائمہءِ سلف نے وضاحت کے ساتھ بیان کیاہے لیکن میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمناناکسی بھی لحاظ سے اسلام کی تعلیمات اور روح کے منافی نہیں اور نہ ہی "غلوّفی الدین" ہے۔

دین اسلام اپنی تکمیل کی وجہ سے کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنی طرف سے اس میں کوئی ترمیم واضافہ روا رکھےکیونکہ رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنی تریسٹھ( 63)سالہ مبارک زندگی میں اسلام کے تمام قوانین وضوابط بیان فرمادئیے ہیں یعنی ہر قسم کی حلت و حرمت اور صحیح و غلط کو بیان فرمادیا ہے کہ ان میں کسی بھی قسم کا ابہام باقی نہیں رکھا۔ البتہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اجتہاد کرتے ہوئے ارباب علم نے معاملات کو فرائض وواجبات، سنن ونوافل، محرمات ومنکرات، مکروہات وبدعات کے ذریعہ بالکل واضح فرمادیا ہے تاکہ ان پر عمل کرنے والے کسی عمل سے پہلے اس کے حکم سے ضرور آگاہ رہیں۔

دین میں غلوّسے بچنے کا حکم

یہ کہنا کہ دین میں غلوّکرنے سے روکا گیا ہے بالکل بجا ہے اور قرآن و حدیث میں جابجا غلوّکی ممانعت موجود ہےچنانچہ دین اسلام میں غلوّکرنے والوں کو اس سے منع کیےجانے کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے:

قُلْ يٰٓاَھلَ الْكتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِى دِيْنِكمْ 774
فرما دیجئے : اے اہل کتاب تم اپنے دین میں ناحق حد سے تجاوز نہ کیا کرو۔

اسی طرح اس غلوّکی مذمت وہلاکت کو بیان کرتے ہوئے حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

ایاكم والغلوّ فى الدین، فإنما ھلك من كان قبلكم "بالغلوّفى الدین".5
دین میں غلوّکرنے سے بچو پہلے لوگ غلوفی الدین کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے تھے۔

لیکن بات یہ ہے کہ "غلوّفی الدین" سے مراد کیا ہے اور کیا میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاس میں شامل ہے یا سرے سے اس کا "غلوّفی الدین" سے تعلق ہی نہیں ہے ؟

غلوّفی الدین کی اصل

چنانچہ اس بارے میں یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ قرآن و حدیث کے احکامات میں من مانی اور سینہ زوری کرنا "غلوّفی الدین" کہلاتا ہے۔ یعنی کسی فرض کو نفل کہنا، سنت کو بدعت کہنا اور ناجائز کام کو جائز کہنا سراسردین میں زیادتی اور دخل اندازی ہے البتہ اگر کسی کام کو شریعت نے شرک، کفر اور بدعت نہیں کہا تو جو آدمی اس پر یہ حکم لگاتا ہے تو وہ آدمی مبالغہ آرائی اور "غلوّفی الدین" سے کام لیتا ہے نہ کہ ایسے جائز کام کو سرانجام دینے والا۔

غلوّفی الدین تفاسیر کی روشنی میں

ائمہءِ تفسیر نے "غلوّفی الدین" سے جو مفہوم مراد لیا ہے اس سے یہ بات واضح ہوجائےگی کہ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر خوشی کا اِظہار کرنا "غلوّفی الدین" نہیں ہے چنانچہ تفہیمِ مسئلہ کے لیے چند عبارات پیش خدمت ہیں:

مذکورہ بالا آیتِ مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے علامہ سیّدمحمود آلوسیRehmatullah Alaih غلوّکے مرادی معنی کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

الغلوّ أى مجاوزة الحد والإفراط المنھى عنه.6
حد سے بڑھنے کا نام غلوّہے اور جس کام سے روکاگیا ہو اس میں کمی کرنے کا نام ہے۔

اسی حوالہ سے امام فخر الدین رازی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

والغلوّ نقیض التقصیر ومعناه الخروج عن الحد، وذلك لأن الحق بین طرفى الإفراط والتفریط، ودین اللّٰه بین الغلوّوالتقصیر.7
غلوّتقصیر (گٹھانے) کی ضد ہے۔ اس کا معنی ہے حد اور قید سےتجاوزکرنا۔ کیونکہ حق تو افراط و تفریط کے درمیان ہے اور اﷲ کا دین غلوّ(زیادتی) اور تقصیر (کمی) کے درمیان ہے۔

اسی طرح امام ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaihاس لفظِ غلوّکا معنی بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

الغلوّ فھو المبالغة فى الشىء والتشدید فیه بتجاوز الحد.8
غلوّکہتے ہیں کسی چیز میں مبالغہ کرنا اور اس میں شدت کرتے ہوئے حد سے گزرجانا۔

ان تمام مذکورہ بالا عبارات سے درجِ ذيل نكات بالکل واضح ہوجاتے ہیں:

  1. شریعت کی کسی حد سے بڑھنا اور کسی قید کو توڑنا "غلوّفی الدین" ہے۔
  2. شریعت نے جس کام سے روکا ہے اس سے نہ رُکنے کو بھی "غلوّفی الدین" کہا جاتا ہے۔
  3. کسی شے کو اس کے مرتبہ ومقام سے گھٹانے یا بڑھانے کو بھی "غلوّفی الدین" کہا جاتا ہے۔

لہذا ان سب کا واضح مطلب یہ ہوا کہ اگر شریعت نے کسی کام کو حرام، مکروہ، ناجائز اور غلط نہیں کہا تو ایسے امور پر مذکورہ احکام لگانا "غلوّفی الدین" ہوگا بلکہ ایسے جائز کام کو قربِ الٰہی کی نیت سے کرنے والوں پر مذکورہ حکم لگانا دراصل "غلوّفی الدین" ہے یعنی جو جائز کام ہے اس کو حرام قراردینا ہی شریعتِ اسلامیہ کی مقررہ حدود سے تجاوز کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میلاد النبی کو"غلوفی الدین" میں شامل کرنا سراسر زیادتی، مبالغہ آرائی اور بذاتِ خود "غلوّفی الدین" ہے۔

میلاد النبیﷺمشروع عمل ہے

میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamجائز طریقہ سے منانے سے قرآن کریم یا حدیث شریف کی قائم کردہ کسی حد یا قید کےخلاف ورزی نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی حکم کی مخالفت ہوتی ہے بلکہ یہ عین ِ حکمِ الٰہی کی اتباع واطاعت ہے جس کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن مجید میں یوں ارشاد فرمایا ہے:

قُلْ بِفَضْلِ اللّٰه وَبِرَحْمَتِه فَبِذٰلِك فَلْيَفْرَحُوْا ۭ ھوَخَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ589
فرما دیجئے: (یہ سب کچھ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے (جو بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے تم پر ہوا ہے) پس مسلمانوں کو چاہیے کہ اس پر خوشیاں منائیں، یہ اس (سارے مال و دولت) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں۔

اس مذکورہ بالا آیتِ کریمہ سےیہ بات واضح ہے کہ فضلِ الٰہی پر خوشی و مسرت کا اِظہار کرنا حکمِ الٰہی کے مطابق و موافق عمل کرنا ہے لہذا میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو ناجائز اور غلوّفی الدین کہنا ایک طرف تو جائز کام کو اپنے تئیں حرام وممنوع قراردینا ہے جو در حقیقت غلوّفی الدین کا مصداق ہے اور دوسری طرف خود شارع Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے منصب پر فائز ہونے کی نادانستہ کوشش ہے جس کی تحسین کسی بھی صور ت میں ممکن نہیں ہے۔

اسی طرح حدیثِ مبارکہ سے بھی اس بات کا واضح ثبوت ملتا ہے کہ رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آمد پر خوشی کااِظہارکرنا اور اس کے شکرانہ کے طور پر عبادتِ الٰہی کو بجا لانا بذاتِ خود رسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی سنت مبارکہ ہے چنانچہ ایک حدیثِ مبارکہ میں منقول ہے کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنی ولادت کی ابتداء و انتہاء کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

انى عند اللّٰه مكتوب بخاتم النبيين، وان آدم لمنجدل فى طينته وساخبركم باول ذلك: دعوة ابى ابراھيم وبشارة عيسى ورؤيا امى التى رات حين وضعتنى انه خرج منھا نور اضاءت لھا منه قصور الشام .10
بلا شبہ مجھے اللہ تبارک کے ہاں لوحِ محفوظ میں اس وقتخَاتِمُ النَّبینلکھا گیا تھا جس وقت حضرت آدم Alaihis Salamمٹی میں گوند ھے ہوئے تھےاور عنقریب میں تمہیں اس معاملہ کی ابتداء کی خبر دیتا ہوں۔میں حضرت ابراہیم Alaihis Salamکی دعا ،حضرت عیسیAlaihis Salam کی خوشخبری اور اپنی والدہ محترمہ کاوہ خواب ہوں جو انہوں نے میری پیدائش کے موقع پہ دیکھا تھا کہ ان کے بطن ِ مبارک سے ایسا ایک نور نکلا جس سے ملک ِشام کے محلات جگمگا اٹھے۔

اس روایت سے معلوم ہوا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے نہ صرف اپنےابتدائے امر کو بیان فرمایابلکہ ساتھ ساتھ اپنی آمدِبا کرامت کا ذکر بھی فرمایا اور خصوصًا اپنی والدہ ماجدہ سیّدہ آمنہRadi Allah Anha کے اس خواب کو بیان فرمایا جو انہوں نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی پیدائش کے موقع پہ دیکھا تھا ۔اس سے یہ بات معلوم ہورہی ہے کہ نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو اپنی ولادت کا تذکرہ کرنابالفاظ دیگرمیلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنانا پسند تھااور یہ عمل نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے ایک دفعہ فقط جواز کے لیے نہیں فرمایا بلکہ متعدد روایات سے متعدد واقعات میں اس کا ثبوت ملتا ہے جس کی تفصیل اسی جلد میں اپنے مقام پر موجود ہے ۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی اسی سنتِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے صحابہ کرامRadi Allah Anhum بھی آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کا تذکرہ آپس میں کیا کرتے تھے۔ اسی حوالہ سے ایک حدیثِ مبارکہ میں منقول ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamصحابہ کرام Radi Allah Anhumکے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ تمام ایک حلقہ کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے تو رسول کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے ان سے اس کی وجہ دریافت فرمائی چنانچہ اس حدیث کو نقل کرتے ہوئے امام احمد بن حنبلRehmatullah Alaih روایت فرماتے ہیں:

إن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم خرج على حلقة من أصحابه، فقال: ما أجلسكم؟ قالوا: جلسنا نذكر اللّٰه عز وجل ونحمده على ما ھدانا للإسلام، ومن علينا بك، قال: آللّٰه ما أجلسكم إلا ذالك؟ قالوا: واللّٰه ما أجلسنا إلا ذالك، قال: أما إنى لم أستحلفكم تھمة لكم، ولكنه أتانى جبريل عليه السلام فأخبرنى، أن اللّٰه عز وجل يباھى بكم الملائكة.11
ایک دن رسول خدا Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamایک حلقۂ صحابہ Radi Allah Anhumمیں تشریف لائے اور ان سے دریافت کیا کہ تم لوگ کیسے بیٹھے ہوئے ہو۔ عرض کیا: یا رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamہم اللہ تعالیٰ کویاد کرتے اور اس کی کی تعریف بیان کرتے ہیں کہ جواس نے اسلام کی طرف ہدایت دی اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی بعثت کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا ۔تب آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: قسم خدا کی کیا تم محض اسی لیے بیٹھے ہو؟صحابہ کرام Radi Allah Anhumنے عرض کیا: قسم اللہ تعالیٰ کی ہم اسی واسطے بیٹھے ہیں۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: میں نے تم کو قسم اس لیےنہیں دی کہ مجھے تم پر جھوٹ کا گمان تھا بلکہ میرے پاس ابھی جبریل آئے تھے اور یہ خبر لائے کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے درمیان تم پر فخر فرماتاہے۔

اس روایت سے یہ واضح ہے کہ نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے میلاد کا تذکرہ کرنا اور اس پر خوشی کا اِظہار کرنا قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے لہذا میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنانا حکم الہٰی کی اطاعت،رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی سنت کی ابتاع اور صحابہ کرام Radi Allah Anhum کے طریقہ کی پیروی ہے جو ممدوح وماجور ہے نہ کہ "غلوّفی الدین" جیساکہ معترضین کا کہنا ہے۔

غور طلب امورِمہمّہ

میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamرسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے احوال وواقعاتِ ولادت کاتذکرہ ہے جس کو قرآنِ مجید اور احادیثِ صحیحہ سے مزین کرکے ایک اجتماعی محفل کی صورت میں بیان کیا جاتا ہے۔12 قرآن پاک میں آمد و بعثتِ رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam13 کا ذکر "غلوّفی الدین" نہیں ہوسکتا۔اسی طرح حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا قریشِ مکّہ کے ہفوات کے جواب میں اپنا میلاد بیان کرنا14 "غلوّفی الدین" شمار کیا جاناکسی طور پر درست نہیں ۔ صحابہ کرامRadi Allah Anhum کا حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آمد سے متعلق جلسہ کرنا 15 اور اسی طرح آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ابتدائی حالات کے متعلق سوال کرنا16 "غلوّفی الدین" نہیں ہے اورحضرت حسان بن ثابتRadi Allah Anho کا اجتماعِ صحابہ Radi Allah Anhumمیں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تخلیق کو بیان کرنا، 17حضرت عبد اللہ بن رواحہRadi Allah Anhoکا آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا میلاد بیان کرنا،18 حضرت عباس Radi Allah Anhoکو رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا دعا کے ساتھ مشرف فرماتے ہوئے قصیدہ پڑھنے کی اجازت عطا فرمانا 19 پھر اجازت مل جانے کے بعد حضرت عباسRadi Allah Anho کا مجمعِ صحابہ کرامRadi Allah Anhum میں نبی کرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے سامنے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کے احوال اور واقعات بیان کرنا20ممکن نہیں ہے کہ اس کو "غلوّفی الدین" کے زمرے میں شمار کیا جائے بلکہ قطعی طور پر ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ سب تو جواز و استحباب و استحسان ِمیلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر دلالت کرتے ہیں لہذاان سب کا خلاصہ یہ ہے کہ جائز طریقے سے محافلِ میلاد منعقد کرنا اور ان میں رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کے احوال و واقعات بیان کرنا"غلوّفی الدین" نہیں بلکہ اس کے برعکس اس میلاد شریف کو حرام وناجائز کہنا خود" غلوفی الدین "ہے۔

جشن عید میلاد النبی ﷺغلوّفی المدح بھی نہیں

قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آیتِ مبارکہ سے میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی خوشی و جشن کو "غلوّفی المدح"کہنا جس میں اﷲ تعالیٰ نے پہلے یہود و نصاریٰ کے باطل عقائد بیان کرکے ان کارد فرمایا اور پھر دونوں فریقوں کو خطاب کرکےارشادفرمایا:

قُلْ يٰٓاَھلَ الْكتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِى دِيْنِكمْ.7721
فرما دیجئے : اے اہل کتاب تم اپنے دین میں ناحق حد سے تجاوز نہ کیا کرو۔

تو اس آیتِ مبارکہ سے اصل مقصد ان دونوں گروہوں کے تجاوزات و منہیات پر عمل پیرا ہونے سے ان دونوں کو تنبیہ کرنا ہے کیونکہ یہود نے انبیاء Alaihmus Salamکی شان میں کمی کی حتیٰ کہ ان کی طرف العیاذ باللہ زنا کو منسوب کیا ،22ان کی تکذیب کی اور ان کو قتل کیا 23 اور عیسائیوں نے انبیاء Alaihmus Salamکی تعظیم میں غلوّکیاحتیٰ کہ حضرت عیسیٰAlaihis Salam کو خدا اور خدا کا بیٹا کہا24 تو اﷲ تبارک وتعالیٰ نے ان کے متعلق فرمایا یہ خود بھی گمراہ ہیں اور انہوں نے لوگوں کوبھی گمراہ کیا اور یہ بہت بڑی گمراہی ہے ۔ اہل کتاب کو مخاطب کرکے فرمایا ہے کہ تم اپنے احبار اور رہبان کی پیروی نہ کرو کیونکہ وہ گمراہ ہوچکے ہیں اور تم کو بھی گمراہ کردیں گے لیکن اس آیتِ مبارکہ میں کسی طور پر بھی میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو"غلوّفی المدح"میں شمار کرنےکی دلیل واشارہ نہیں ہے جبکہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مدح میں غلوّ تو خود مقصود بالذات ہے کیونکہ"ورفعنا لک ذکرک" اور "ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی"کا مطلب اور تقاضہ یہی ہے کہ انسان شریعت کی متعین کردہ حدود میں رہتے ہوئے حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے والہانہ محبت کا اِظہار ان پر درود سلام اور مدح سرائی کرتے ہوئے کرے ۔

قرآنِ مجید میں کئی مقامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی بے حد تعظیم و توقیر کرنے کا حکم دیا ہے 25 اورباری تعالیٰ نے نہ صرف مخلوق کو اس تعظیم و توقیر کا حکم دیا ہے بلکہ خود بھی اپنے نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تعظیم و توقیر کی نشاندہی کرتے ہوئے مکمل وحیِ الٰہی میں اس بات کا اہتمام فرمایا ہے کہ دیگر انبیاء کرام Alaihmus Salamمثلاً حضراتِ آدم 26 و نوح 27 وابراہیم 28 و موسی29 وعیسی 30Alaihmus Salamکی طرح آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو ان کے نام کے ساتھ مخاطب نہیں فرمایا اور جب بھی مخاطبت فرمائی ہے تو صفاتِ عالیہ 31کے ذریعہ ہی سے مخاطبت فرمائی ہے۔اس سے واضح یہ ہوا کہ نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تعظیم و تکریم حد درجہ کرنی ہے کہ اس میں کسی قسم کی کوئی تحدید نہیں ہے۔چونکہ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamبھی اسی حد درجہ تعظیم وتکریم کے معمولات کو شامل ہے اور رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مدح و ثناء میں " غلوّ فی المدح"کا تصور ہی نہیں ہے تو میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو "غلوّ فی المدح"سے تعبیر کرنا درست نہیں ہے۔

ایک شبہ اور اس کا جواب

اس مقام پر ایک شبہ وارد ہو سکتا ہے کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی تعظیم و توقیر کو"غلوّ فی المدح"سے مستثنٰی قرار دینا درست نہیں ہے کیونکہ رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے بذاتِ خود اپنی تعظیم وتوقیر کرنے میں حد درجہ مبالغہ آرائی سے منع فرمایاہے چنانچہ حضرت ابن عباسRadi Allah Anhuma ایک حدیثِ مبارکہ کو نقل کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:

سمعت عمر، یقول على المنبر: سمعت النبى صلى اللّٰه عليه وسلم یقول: لا تطرونی، كما أطرت النصارى ابن مریم، فإنما أنا عبده، فقولوا عبد اللّٰه ورسوله.32
میں نے حضرت عمر Radi Allah Anhoسے سنا وہ منبر پر بیان کررہے تھے کہ میں نے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے سنا ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam فرمارہے تھے: میری شان میں غلوّنہ کرو جس طرح نصاریٰ نے حضرت ابن مریم کی شان میں غلوّکیا ہے پس میں صرف اﷲ کا بندہ ہوں تو یوں کہا کرو اﷲ کے بندے اور اس کے رسول۔

اس حدیثِ مبارکہ میں یہ واضح ہے کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے بذاتِ خود اپنی مدح وثناء میں مبالغہ آمیزی سے منع کرتے ہوئے اس بات کاحکم دیا ہے کہ مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہی کہو اور میری شان میں مبالغہ نہ کرو لہذا اس حدیث سے یہ واضح ہوا کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مدح وثناء میں بھی غلوّ ممکن ہے اور میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنانا بھی ایک طرح سے" غلو فی المدح "کے زمرے میں شامل ہے۔

مذکورہ بالا شبہ اس حدیث کوسرسری طور پر پڑھنے کی وجہ سے پیدا ہوتاہے ورنہ حدیثِ مبارکہ کا سیاق ہی اس شبہ کے جواب میں کافی ہے جس سے بدرجہ اتم یہ واضح ہوجاتا ہے کہ عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam" غلوّفی المدح " نہیں بلکہ اس حدیثِ مبارکہ کے تحت ہی سر انجام دیا گیا ایک عمل ہے۔اس کی وضاحت یہ ہے کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی درج ذیل حدیثِ مبارکہ میں جس مدح و ثناء کی ممانعت کی گئی ہے وہ ایک خاص قسم کی مدح ہے جس کو سمجھنے کے لیے پہلے حدیثِ مبارکہ کے الفاظ پر غور کرناضروری ہےچنانچہ رسول کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے مدح میں مبالغہ آرائی سے ممانعت کرتےہوئے ارشاد فرمایا:

لا تطرونى، كما أطرت النصارى ابن مریم، فإنما أنا عبده، فقولوا عبد اللّٰه ورسوله.33
میری شان میں غلوّنہ کرو جس طرح نصاریٰ نے حضرت ابن مریم کی شان میں غلوّکیا ہے ، پس میں صرف اﷲ کا بندہ ہوں، تو یوں کہا کرو اﷲ کے بندے اور اس کے رسول۔

اس حدیث مبارکہ میں جو الفاظ قابلِ غو رہیں وہ "لاتطرونی"کے الفاظ ہیں۔یہ "لاتطرونی "نہی کا صیغہ ہے جو لفظ"اطراء"سے بنا ہے اوراس کا ایک معنی ہے"کسی کی مدح میں حد سے تجاوز کرنا" اوردوسرامعنی ہے "باطل صفت کے ساتھ مدح کرنا" یعنی کسی کی تعریف باطل صفت کےساتھ کرنا ممنوع ہے جس کی وضاحت نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے حضرت عیسیٰ Alaihis Salam کے بارے میں نصارٰی کی کی ہوئی مدح کے ذریعہ فرمائی ہے یعنی جس طرح نصاریٰ نے حضرت عیسیٰ Alaihis Salamکے متعلق کہا کہ وہ خدا ہیں یا خدا کے بیٹے ہیں تو اس طرح کی مدح ممنوع ہے ہاں اس کے بدلے اللہ کا بندہ ، اس کا رسول،کلمۃ اللہ یا روح اللہ کہنا یہ مدح بالکل درست ہے کیونکہ رسالت سب سے بڑا شرف ہے باقی تمام عظمتیں اور رفعتیں اس سے کم درجہ کی ہیں۔

اس حدیث مبارکہ کی شرح کرتے ہوئے ملا علی قاری Rehmatullah Alaihتحریر فرماتے ہیں:

وهو المبالغة فى المدح والغلوّفى الثناء…(كما أطرت النصارى ابن مریم ) أى: مثل إطرائھم إیاه، مفھومه أن إطراء ه من غیر جنس إطرائھم جائز.34
الاطراکا مطلب ہوتا ہے : حمدوثنا میں مبالغہ اور غلو کرنا۔۔۔۔"کما اطرت انصاری ابن مریم" سے مفہوم مخالف کے طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسا اطراجائز ہے جو نصاری ٰ کے الاطرا کی جنس سے نہ ہو۔

یعنی یہ خود حدیثِ مبارکہ نے واضح کردیا کہ اس طرح کامبالغہ کرنا جس سے توحید باطل ہوتی ہو یہ ممنوع ہے البتہ اس کے علاوہ جائز ہے بلکہ مطلوب ہے اور میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے تو رسول اکرم کی عبودیت ثابت ہوتی ہے اور توحید باری تعالیٰ واضح ہوجاتی ہے کہ جو ذات متولد ہو وہ الٰہ نہیں ہوسکتی۔

اسی طرح امام بغوی Rehmatullah Alaihاس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

ذلك أن النصارى أفرطوا فى مدح عیسى وإطرائه بالباطل، وجعلوه ولدا، فمنعھم النبى صلى اللّٰه عليه وسلم من أن یطروه بالباطل.35
نصاریٰ نے حضرت عیسیٰ Alaihis Salamکی مدحت میں افراط برتا اور ان کی مدح سرائی میں مبالغہ سے کام لیا اور ان کو اﷲ تعالیٰ کا بیٹا قرار دے دیا تو آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنے اس ارشاد گرامی کے ذریعے سے واضح فرمادیا کہ تم لوگ میری مدح و تعریف میں حد سے تجاوز کرتے ہوئے باطل کی حدوں کو مت چھونا(کہ مجھے اللہ کے ساتھ شریک یا اس کا بیٹا بنا ڈالو)۔

ان عبارات سے معلوم ہوا کہ کسی کی تعریف میں وہ غلوّمنع ہے جو نصاریٰ نے کیا تھا یعنی کسی کو خدا یا خدا کابیٹاکہنایا پھر کسی کو معبود سمجھ کراس کی عبادت کرنا ۔ الحمدﷲ دنیا بھر کے مسلمان جو نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کی خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمناتے ہیں اس میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں جو حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو خدا یا خدا کا بیٹا کہتا ہو بلکہ اس کے برعکس میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنانے سے اس مذکورہ حدیثِ مبارکہ پر عمل ہوتا ہے کہ نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا میلاد منانا اس بات کی دلیل ہے کہ عالم اسلام کے مسلمان آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو اللہ تبارک وتعالیٰ کا بندہ اور رسول مانتے ہیں نہ کہ نصاریٰ کی طرح العیاذ باللہ خدا یا اس کا بیٹا۔ اس لیےمیلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنانا" غلوفی المدح"نہیں ہے بلکہ یہ تو قرآن وحدیث اور اقوالِ ائمہ سلف سے ثابت مسلمہ حقیقت ہے۔


  • 1  القرآن، سورۃ المائدۃ5: 77
  • 2  القرآن، سورۃآلِ عمران19:3
  • 3  القرآن، سورۃالشورٰی13:42
  • 4  القرآن، سورۃ المائدۃ5: 77
  • 5  أبو بکر أحمد بن عمرو الشیبانی، السنۃ، حدیث:98، ج-1، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1400ھ، ص: 46
  • 6  شہاب الدین محمود بن عبد اللہ الألوسی، روح المعانی فی تفسیر القرآن العظیم والسبع المثانی، ج۔3، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ،بیروت، لبنان، 1415ھ، ص: 199
  • 7  أبو عبد اللہ محمد بن عمر فخر الدين الرازی، التفسیر الکبیر، ج-12، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420 ھ، ص: 411
  • 8  أبو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-13 ، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، 1379ھ، ص: 278
  • 9  القرآن، سورۃ یونس 10: 58
  • 10  ابو حاتم محمد بن حبان الدارمی، صحیح ابن حبان، حدیث:6404، ج-14، مطبوعۃ:مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 1998م، ص:313
  • 11  ابو عبد الله احمد بن محمد الشيبانى، مسند الامام احمد بن حنبل، حدیث:16835، ج-28، مطبوعة:مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان،2001م، ص:49
  • 12  جلال الدین عبد الرحمن بن ابی بکر السیوطی، الحاوی للفتاوی، ج-1، مطبوعۃ: دارالکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 2010م، ص: 181 -182
  • 13  القرآن، سورة الجمعة62: 5-2
  • 14  ابوعیسی محمد بن عیسی الترمذی، جامع الترمذی،حدیث:3607، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2009م، ص:1069
  • 15  ابو عبد الله احمد بن محمد الشيبانی، مسند الامام احمد بن حنبل،حدیث:16835، ج-28، مطبوعة: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان،2001م، ص:49
  • 16  ابو حاتم محمد بن حبان الدارمی، صحیح ابن حبان، حدیث:6404، ج-14، مطبوعۃ:مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 1998م، ص:313
  • 17  الدکتور محمد سعید رمضان بوطی، مختارات من اجمل الشعر فی مدح الرسولﷺ، مطبوعہ: دارالمعرفۃ، دمشق، سوریا، 1408ھ، ص:10
  • 18  محمد أحمد درنيقۃ، معجم اعلام شعراء المدح النبوىﷺ، مطبوعۃ: دار ومكتبۃ الهلال، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:277
  • 19  ابو عبد اللہ محمد بن عبد الباقی الزرقانی، شرح زرقانی علی المواھب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، ج-4، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 2012م، ص:102
  • 20  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الھدٰی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد ﷺ، ج-1،مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،2013م، ص:70
  • 21  القرآن، سورۃ المائدۃ5: 77
  • 22  کتاب مقدس،پیدائش،باب19،آیت نمبر:30-36،مطبوعہ:ببلیکا،کولاروڈو، یو-ایس- اے،2005ء
  • 23  القرآن، سورۃالنساء155:4
  • 24  القرآن، سورۃ التوبۃ30:9
  • 25  القرآن، سورۃ الفتح9:48
  • 26  القرآن، سورۃالبقرۃ33:2
  • 27  القرآن، سورۃھود46:11
  • 28  القرآن، سورۃالصافّات104:37
  • 29  القرآن، سورۃالاعراف144:7
  • 30  القرآن، سورۃآل عمران55:3
  • 31  القرآن سورۃ المائدۃ67:5
  • 32  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:3445، مطبوعۃ: دالسلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص: 580
  • 33  ایضاً
  • 34  نور الدین علی بن سلطان القاری، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح، حدیث:4897، ج-7، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان،2002 م، ص: 3071
  • 35  أبو محمد الحسین بن مسعود البغوی، شرح السنۃ، حدیث:3681، ج-13، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1983م، ص:246

Powered by Netsol Online