encyclopedia

آپ ﷺ کے آنسو مبارک

Published on: 22-Dec-2023

(حوالہ: علامہ محمد حسیب احمد، علامہ سعید اللہ خان، علامہ سیّدمحمد خالد محمود شامی،سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-2، مقالہ: 58، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2018ء، ص: 910-927)

رونا آنسو بہانا اﷲ کی طرف سے ایک نعمت ہے، رونے سے غم دل ہلکا اور طبیعت کی گرانی کم ہوجاتی ہے انسانی زندگی عموماً دو سروں کے حالات سے وابستہ رہتی ہے، کبھی انسان بہت خوش ہوتا ہے تو ہنستا اور مسکراتا ہے جبکہ بعض اوقات غم کے بادل انسانی زندگی پریوں برستے ہیں کہ اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی برکھاروکے نہیں رکتی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انبیاء کرام Alaihmus Salamسب سے زیادہ ہمت والے، سب سے زیادہ صبر والے اور سب سے زیادہ غیور ہوتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ان کے رونے کے واقعات کتب تاریخ میں مذکور ہیں ایسا کیوں ہے؟درحقیقت انبیاءکرامAlaihmus Salamامت کے لیے رہنما بن کر آئے ہیں اور انہوں نے امت کو زندگی گزارنے کے حقیقی اصول بتائے ہیں۔امت کو ان کے غمی اور خوشی کے لمحات گزارنے کا طریقہ بھی تو انبیاءکرامAlaihmus Salam ہی نے بتانا تھاکہ جن مواقع پر انسان اپنی بے بسی میں روتا ہے تو ان لمحات میں رونے کے آداب کیا ہیں۔

رونا انسانی فطرت میں ودیعت ہے جس سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو شکم مادر سے عالم دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلا کام جو کرتا ہے وہ رونا اور اشکباری ہی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے بیان فرمائی ہے۔چنانچہ حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anho بیان کرتے ہیں :

سمعت رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم یقول: ما من بنى ادم مولود الا یمسه الشیطان حین یولد فیستھل صارخا من مس الشیطان غیر مریم وابنھا. ثم یقول ابو ھریرة: (وَاِنِّى اُعِیذُھا بِك وَذُرِّیتَھا مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ).12
میں نے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: بنی آدم میں جب بھی کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے شیطان اس کے انگلی چبھوتا ہے تو وہ شیطان کے انگلی چبھونے سےچیخ مارکر روتا ہے سوائے مریم Alaihas Salam اور ان کے بیٹے کے۔ پھر حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anhoنے یہ آیت پڑھی: (اور بیشک میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود (کے شر) سے تیری پناہ میں دیتی ہوں)۔

آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamحیات ظاہری میں ہنستے کم تھے اور محبت وخشیت الٰہی میں اکثر آنکھیں برسات کی طرح برستی تھیں امت کی یاد اور اس کی بخشش ونجات کے لیے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا رونا کسی ذی شعور سے مخفی نہیں۔حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا اشکبار ہونا، اُمت کو یہ تعلیم دینا بھی تھاکہ اللہ پاک کو رونا بہت پسند ہے اسے یہ بہت محبوب ہے کہ بندہ اس کی طرف آہ و زاری کرے۔اسی لیے حکم ہے کہ رویا کرواور اگر رونا نہیں آئے توچہر ہ بنالو کے رونے سے خدا کی توجہ اور عنایت متوجہ ہوتی ہے۔آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamہمیشہ قیامت کے احوال اور آخرت کی فکر سے مغموم رہا کرتے تھےیاد ین کی فکر کی وجہ سے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمتفکر رہا کرتے تھے3آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamروتے وقت چلاتے نہیں تھے لیکن آنکھوں میں آنسو بھر آتے اور کبھی کبھی سینہ مبارک سے ہنڈیا کے جوش مارنے کی طرح دل سوز آواز بھی نکلتی تھی۔

رونے والی آنکھوں کی دعا

حضرت عمر بن خطابRadi Allah Anho سے روایت ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاکثر یہ دعاکرتے تھے:

اللّٰھم ارزقنى عینین ھطالتین تشفیان الْقلب بذروف الدُّمُوع من خشیتك قبل أَن تكون الدُّمُوع دَمًا والأضراس جمرا.4
اے اللہ مجھے ایسی زاروقطارررونے والی آنکھیں عطافرماکہ جس کے آنسووؤں سے تیرے خوف سے گرنے کی وجہ سے قلب کو شفاء حاصل ہو۔قبل اس کے آنسوخون ہوجائے اورداڑھیں ٹھیکرے کی طرح خشک ہوجائے ۔5

سینہ اقدس سے رونے کی آواز

بلاشبہ انبیاء Alaihmus Salamکی دعائیں مقبول ہوتی ہیں ،اسی لیے حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی دعا بھی بارگاہِ ربوبیت میں شرفِ قبولیت پاچکی تھی۔ جس کےنتیجہ میں آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خشیت کا یہ عالم تھا کہ روتے تو سینے سے ہنڈیا کے ابلنے جیسے آواز آتی تھی چنانچہ حضرت عبداﷲ بن الشخیرRadi Allah Anho بیان کرتے ہیں :میں ایک مرتبہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی خدمت اقدس میں حاضر ہوا تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنماز ادا فرمارہے تھے۔(فرمایا):

ولجوفه ازیزكازیز المرجل من البكاء.6
آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے سینہ اقدس سے رونے کی آواز اس طرح آرہی تھی جس طرح ہنڈیا کے کھولنے کی آواز آتی ہے۔

آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکبھی تو کسی فوت شدہ پر رحمت کے آنسو بہاتے، کبھی امت پر خوف اور شفقت کے آنسو بہاتے اور کبھی آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے آنسو خشیت الٰہی سے لبریز ہوتے، کبھی قرآن پاک کی تلاوت کے وقت آنکھیں ساون بھادوں کی طرح برسنے لگتیں۔یہ شوق محبت، جلالت قرآن اور رب کائنات سے خوف و خشیت کے آنسو ہوتے تھے۔

بکا اوربُکاء میں فرق

رونے اور آنسو بہانے کے معنوں میں عموماً "بکا" کا لفظ استعمال ہوتا ہے اس کی مختلف صورتیں ہیں:

  1. اس کے آخر میں ہمزہ آتا ہے۔ یعنی "بکا" ۔ اس کا مطلب ہے بغیر آواز کے رونا۔
  2. اس کے آخر میں ہمزہ نہیں آتا۔ یعنی "بکا"اس سے مراد ایسا رونا ہے جس میں رونے والے کی آواز بھی نکلتی ہو۔حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر جب کبھی رونے اور آنسو بہانے کی کیفیت طاری ہوئی اسے بیان کرنے کے لیے صحابہ کرام Radi Allah Anhum نے لفظ "بکا"(ہمزہ کے ساتھ) کا ذکر کیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا رونا جہاں بشری تقاضے کو ظاہر کرتا ہے وہاں حسنِ تہذیب کا بھی ایک بہترین نمونہ نظر آتا ہےتاکہ امت بھی اپنے نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے شایانِ شان اسی طرح خشیت ِالہی سے روئے۔اسی لیے تو حضرت حسان بن ثابت Radi Allah Anho کہتے ہیں:
بكت عینى وحق لھا بكاھا
وما یغنى البكاء ولا العویل.7

میری آنکھ روتی ہے اور اس کا حق بنتا ہے کہ وہ اس دلفگار غم پر روئے، اگرچہ چیخ چلاکر رونا کام نہیں آتا۔

رسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی اس کیفیت بکاء کو بیان کرتے ہوئے حضرت عبداﷲ بن مسعود Radi Allah Anhumaفرماتے ہیں :

اجتمعنا فى بیت امنا عائشة فنظر الینا رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم فدمعت عیناه فتشدد فنعى الینا نفسه الخ.8
ہم اپنی ماں حضرت عائشہ صدیقہ Radi Allah Anhaکے گھر جمع ہوئے۔ ہماری جانب رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے دیکھا تو ان کے آنسو بہنے لگے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنی جدائی کی اطلاع دی ۔۔۔الخ۔

آنسوؤں کی برسات

حضرت عبداﷲ بن مسعود Radi Allah Anhumaسے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے مجھے مخاطب کرکےفرمایا: عبداﷲ!اﷲ کا کلام سناؤ:میں نے عرض کیاآقا میں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو سناؤں؟جبکہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر قرآن نازل ہوا؟آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

إنى أحب أن أسمعه من غیرى، فقرأت سورة النساء، حتى بلغت (وجئنا بك على ھؤلاء شھیدا) قال: فرأیت عینى رسول اللّٰه تھملان .9
میں چاہتا ہوں اپنے علاوہ کسی سے سنوں۔میں نے سورۂ نساء کی تلاوت شروع کی جب میں اس آیت پر پہنچا:فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا10 (پھر اس دن کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے حبیب!) ہم آپ کو ان سب پر گواہ لائیں گے) تو میں نے دیکھا کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔

اسی طرح کا واقعہ حضرت محمد بن فضالہ Radi Allah Anho سے بھی مروی ہے کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam اپنے صحابی حضرت عبداﷲ بن مسعود Radi Allah Anhuma کو ساتھ لے کر ہمارے قبیلہ بنی ظفر میں تشریف لائے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے انہیں تلاوت قرآن کا حکم دیا۔جب وہ مذکورہ آیت پر پہنچےتو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی کیفیت یہ تھی:

فبکى رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم حتی اضطرب لحیاہ.11
آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamروپڑے یہاں تک کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی مبارک داڑھی تر ہوگئی۔

گریہ دربارگاہِ ربوبیت

رسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی رونے کی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے امام اعظم Radi Allah Anho اپنی سند کے ساتھ حضرت ابن عمر Radi Allah Anhumaسےروایت کرتے ہیں:

عن ابن عمر قال انكسفت الشمس یوم مات ابراھیم بن رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم فقال الناس: انكسفت الشمس لموت ابراھیم. فقام النبى صلى اللّٰه علیه وسلم قیاما طویلا حتى ظنوا انه لا یركع ثم ركع فكان ركوعه قدر قیامه ثم رفع راسه فكان قیامه قدر ركوعه ثم سجد قدر قیامه ثم جلس فكان جلوسه بین السجدتین قدر سجوده ثم سجد قدر جلوسه ثم صلى الركعة الثانیة ففعل مثل ذلك حتى اذا كانت السجدة منھا بكى فاشتد بكاوه فسمعناہ وھو یقول: الم تعدنى ان لا تعذبھم وانا فیھم؟ ثم جلس فتشھد ثم انصرف واقبل علیھم بوجھه ثم قال: ان الشمس والقمر آیتان من ایات اللّٰه یخوف اللّٰه بھما عباده لا یكسفان لموت احد ولا لحیاته فاذا كان كذلك فعلیكم بالصلوة ولقد رایتنى ادنیت من الجنة حتى لو شئت ان اتناول غصنا من اغصان شجرھا فعلت ولقد رایتنى ادنیت من النار حتى جعلت اتقى.12
ابن عمر Radi Allah Anhumaروایت کرتے ہیں کہ رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے صاحبزادہ حضرت ابراہیم Alaihis Salamکے انتقال کے دن سورج کو گرہن ہوگیا۔ لوگوں نے کہا کہ :حضرت ابراہیم Alaihis Salamکے انتقال کی وجہ سے سورج کو گرہن ہوا ہے۔ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنماز کے لئے کھڑے ہوئے اور اس قدر طویل قیام فرمایا کہ لوگوں نے خیال کیا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamرکوع نہیں کریں گے۔پھر آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے رکوع قیام کے برابر کیا۔ پھر رکوع سے سر اٹھا یا توآپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا قیام رکوع کے برابر تھا۔ پھر سجدہ کیا قیام کے برابر پھر بیٹھے تو دو سجدوں کے درمیان پھر جب دوسری رکعت کے سجدہ میں گئے تو بہت زیادہ روئے۔ ہم نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو یہ کہتے ہوئے سنا :کیا تو نے مجھ سے وعدہ نہیں فرمایا کہ تو ان کو عذاب نہیں دے گا جب تک میں ان میں ہوں؟ پھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamبیٹھے اور تشہد پڑھا۔ پھر نماز سے فارغ ہوئے۔ اور ہماری طرف رخ فرماکر ارشاد فرمایا کہ: سورج اور چاند گرہن اﷲ کی نشانیوں میں سے نشانیاں ہیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ناکہ کسی کی پیدائش سے ایسا ہوتا ہے لہٰذا نماز کی پابندی کرو اور بے شک میں نے خود کو دیکھا کہ مجھ کو جنت کے نزدیک کیا گیا حتیٰ کہ اگر میں چاہتا تو اس کے درختوں کی کسی شاخ کو چھو کر لے سکتا تھا۔ اور مجھ کو دوزخ کے بھی نزدیک کیا گیا یہاں تک کہ میں نے اس کی سوزش سے بچنا چاہا ۔

امام بخاری Rehmatullah Alaihنے بھی اس حدیث کو اسی طرح روایت کیا ہے۔13 اس حدیث مبارکہ سے جہاں یہ معلوم ہو اکہ سور ج اور چاند گرہن اللہ تبارک وتعالی کی نشانیوں میں سے ہیں وہیں یہ بھی واضح ہوا کہ رب العزت کے محبوب مکرمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamخشیتِ الہی کے اعلی و ارفع مقام پر فائز ہیں اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا ہر ہر انداز اُمت کے لیے باعث رہنمائی ہے۔

خاندان کے افراد کے لیے آنسو

اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ جس میں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے رونے کا تذکرہ ہے ۔ اس کو حضرت علقمۃ Radi Allah Anhoروایت کرتےہوئے فرماتے ہیں:

عن علقمة بن یزید عن سلیمان ابن بریدة عن أبیه قال: انتھى النبى صلى اللّٰه علیه وسلم إلى رسم قبر فجلس وجلس الناس حوله، فجعل یحرك رأسه كالمخاطب ثم بكى فاستقبله عمر فقال: ما یبكیك یا رسول اللّٰه ؟ قال: ھذا قبر آمنة بنت وھب استأذنت ربى فى أن أزور قبرھا فأذن لى، واستأذنته فى الاستغفار لھا فأبى على، وأدركتنى رقتھا فبكیت. قال: فما رئیت ساعة أكثر باكیا من تلك الساعة.14
حضرت علقمہ بن یزید سلیمان بن بریدہ Radi Allah Anhoسےوہ اپنے والد سےروایت کرتےہیں:نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamایک قبر کےنشان پررکےاوروہیں بیٹھ گئےتودیگر لوگ بھی آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے گردبیٹھ گئے۔پس حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے ایسےسرمبارک ہلایا جیسے کسی سےمخاطب ہوں پھررودیے۔حضرت عمرRadi Allah Anho آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے سامنے آئےاورعرض کی: یارسول اللہ! آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو کس بات نے رلایا؟ فرمایا: یہ آمنہ بنت وہب(میری والدہ)کی قبر ہے، میں اپنے رب سے زیارت قبر کی اجازت طلب کی تومجھے دےدی گئی، میں نے ان کے لیےدعائےمغفرت کی اجازت طلب کی تو نہیں ملی۔ پس مجھے ان کی ممتاکی یادآگئی تومیں رودیا۔راوی کہتےہیں: اس گھڑی سےزیادہ کبھی کوئی گھڑی رونےوالی نہیں دیکھی گئی۔

اس حدیث مبارکہ کو امام مسلم Rehmatullah Alaihنے بھی روایت کیا ہے۔15نو ہجری کو پیدا ہونےوالے حضرت ابراہیم Radi Allah Anhoسےآپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا گھر خوشیوں کا مزیدگہوارہ بن گیا لیکن طیب و طاہر (قاسم و عبداﷲ Radi Allah Anhuma ) کی طرح حضرت ابراہیم Radi Allah Anhoبھی چند ماہ بعد ا س جہان فانی سے کوچ کر گئے۔چنانچہ حضرت انس Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں:

دخلنا مع رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم على أبى سیف القین وكان ظئرا لإبراھیم فأخذ رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم إبراھیم فقبله وشمه ثم دخلنا علیه بعد ذلك وإبراھیم یجود بنفسه فجعلت عینا رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم تذرفان. فقال له عبد الرحمن بن عوف: وأنت یا رسول اللّٰه؟ فقال: "یا ابن عوف إنھا رحمة ثم أتبعھا بأخرى. فقال: إن العین تدمع والقلب یحزن ولا نقول إلا ما یرضى ربنا وإنا بفراقك یا إبراھیم لمحزونون".16
(ایک دن) ہم رسول کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ہمراہ ابوسیف لوہار کے گھر گئے جو (آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے صاحبزادے) حضرت ابراہیم کی دایہ کے شوہر تھے۔ آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے حضرت ابراہیم کو (گود میں) لے کر بوسہ لیا اور سونگھا (یعنی اپنا منہ اور ناک ان کے منہ پر اس طرح رکھی جیسے کوئی خوشبو سونگھتا ہے) اس واقعہ کے کچھ دنوں کے بعد ہم پھر ابوسیف کے یہاں گئے جب کہ حضرت ابراہیم حالت نزع میں تھے چنانچہ (ان کی حالت دیکھ کر) آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔حضرت عبدالرحمن بن عوف نے عرض کیا : یا رسول اللہ! آپ رو رہے ہیں؟آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: اے ابن عوف! (آنسو کا بہنا ) رحمت ہے۔ اس کے بعد پھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مبارک آنکھیں آنسو بہانے لگیں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں اور دل غمگین ہے مگر اس کے باوجود ہماری زبانوں پر وہی الفاظ ہیں جن سے ہمارا پروردگار راضی رہے اے ابراہیم! ہم تیری جدائی سے بے شک غمگین ہیں۔

ابوسیف کا نام براء تھا اور ان کی بیوی کا نام خولہ منذر تھا جو انصاریہ اور آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے صاحبزادے حضرت ابراہیم کی دایہ تھیں ان کا گھرانہ پیشہ کے لحاظ سے لوہار تھا۔ حضرت ابراہیم صرف سولہ سترہ مہینے کے تھے کہ انتقال کر گئے آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamان کی دایہ کے گھر گئے اور انہیں گود میں لے کر پیار کیا اور جب ان کا آخری وقت دیکھا تو رونے لگے۔ اسی وجہ سے حضرت عبدالرحمن نے عرض کیا کہ اس قسم کے رقت انگیز مواقع پر لوگ تو روتے ہی ہیں مگر آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی عظمت شان اور کمال معرفت سے یہ بعید ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamروئیں۔ اس کا جواب آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے یہ دیا کہ یہ رحمت ہے۔ یعنی میری آنکھیں بے صبری کی وجہ سے آنسو نہیں بہا رہی ہیں جیسا کہ تم سمجھ رہے ہو بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بچہ کو اس حالت میں دیکھ کر جذبہ رحم امنڈ رہا ہے جو آنسوؤں کی شکل میں آنکھوں سے بہہ رہا ہے ۔

آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے اس فرمان کہ دل غمگین ہے میں اس طرف اشارہ ہے کہ جو شخص ایسے موقع پر بھی غمگین نہ ہو اور اس کا دل غم کی کسک محسوس نہ کرے تو اس کے سینہ میں دھڑکتا ہوا دل نہیں ہے بلکہ پتھر کا ایک ٹکڑا ہے ۔جب نظروں کے سامنے لخت جگر دم توڑ رہا ہو ایسے نازک موقع پر بھی آنکھیں آنسو نہ بہائیں تو یہ صبر و ضبط نہیں ہے بلکہ اس احساس محبت و مروت اور جذبہ ترحم کا فقدان ہے۔ لہٰذا یہ حال یعنی غمگین ہونا اہل کمال کے نزدیک کامل تر ہے بہ بنسبت اس چیز کے کہ بچہ کی موت ہو جائے اور چہرہ پر بشاشت و اطمینان کی لہریں دوڑ رہی ہوں۔

اُم کلثوم کا وصال اور حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے آنسو

سیدہ رقیہRadi Allah Anha کی وفات کے بعد نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اُم کلثومRadi Allah Anha کا نکاح حضرت عثمان بن عفان Radi Allah Anhoسے کردیا اور یوں انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی دوبیٹیاں یکے بعد دیگرے ان کے عقد میں آئیں اور انہیں ذوالنورین کا لقب ملا۔

حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

فلو كن عشراً لزوجتھن عثمان.17
اگر میری دس بیٹیاں ہوتیں تو میں ان کی بھی شادی یکے بعد دیگرے عثمان کے ساتھ کردیتا۔

حضرت عثمانRadi Allah Anho اور اُم کلثومRadi Allah Anha کی رفاقت 3 ہجری سے 9 ہجری تک محیط ہے۔9 ہجری میں حضرت اُم کلثومRadi Allah Anha بھی حضرت عثمانRadi Allah Anho کو داغ مفارقت دے گئیں ۔انہیں جب دفن کردیا گیا تو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی آنکھوں سے شدت غم کے سبب آنسو جاری ہوگئے۔چنانچہ اس کیفیت کو بیان کرتےہوئے حضرت انس Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں:

شھدنا بنت رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم تدفن ورسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم جالس على القبر فرأیت عینیه تدمعان فقال : هل فیكم من أحد لم یقارف اللیلة ؟ فقال أبو طلحة : أنا قال : فانزل فى قبرھا فنزل فى قبرھا.18
میں اس وقت موجود تھا جب کہ رسول کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی صاحبزادی (یعنی حضرت عثمان غنی کی زوجہ محترمہ حضرت ام کلثوم) سپرد خاک کی جا رہی تھیں اور آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam قبر کے پاس تشریف فرما تھے۔ میں نے یہ دیکھا کہ آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں، بہرحال اس وقت آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے صحابہ سے فرمایا : کیا تم میں ایسا بھی کوئی شخص موجود ہے جو آج کی رات اپنی عورت سے ہم بستر نہ ہوا ہو؟ حضرت ابوطلحہ نے کہا : ہاں! میں ہوں۔ آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا (میت کو قبر میں رکھنے کے لیے) تم ہی قبر میں اترو۔ چنانچہ وہ قبر میں اترے۔

پیارے نواسے کے لیے آنسو

دین کے دشمنوں نے جس بے دردی سے حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے پیارے نواسے حضرت امام حسین Radi Allah Anho کو شہید 19کیا مسلمان ان سے واقف ہیں۔جب حضرت جبریلAlaihis Salam نے اس شہادت کی خبر حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو دی تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے:چنانچہ امام سیوطی Rehmatullah Alaih فرماتے ہیں:

عن ام الفضل بنت الحارث قالت: دخلت على رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم یوما بالحسین فوضعته فى حجره ثم حانت منى إلتفاته فاذا عینا رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم تھریقان من الدموع فقال: اتانى جبریل فاخبرنى ان امتى ستقتل ابنى ھذا واتانى بتربة من تربته حمراء.20
اُم فضل بن الحارثRadi Allah Anha سےروایت ہےانہوں نے کہا :ایک دن میں امام حسین Radi Allah Anho کو لے کر رسول اﷲSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے انہیں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی آغو ش میں دے دیا۔ کچھ دیر بعد میں حضور نبی کریمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی طرف متوجہ ہوئی تو دیکھا آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی چشمان مبارک آنسوؤں سے ڈبڈبا رہی تھیں پھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے مجھ سے فرمایا : میرے پاس جبریل آئے اور انہوں نے مجھے خبردی کہ میری امت میرے اس فرزند کو شہید کردے گی اور میرے پاس ان کے مقتل کی سرخ مٹی لائے۔

نواسے کی وفات پر رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکااشک بارہونا

حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاور خدیجۃ الکبریٰ Radi Allah Anhaکا نکاح جب ہوا تو اس وقت آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی عمر مبارک پچیس سال تھی شادی سے ٹھیک پانچ سال بعد سیدہ زینب Radi Allah Anhaاس دنیا میں تشریف لائیں یہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی پہلی اولاد تھیں جسے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamبہت پیار فرماتے تھے۔ حضرت زینب Radi Allah Anhaکے شوہر حضرت ابو العاص Radi Allah Anhoجب مسلمان ہوگئے تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے سابق نکاح پر ہی دونوں کو گھر بسانے کی اجازت دے دی اس جوڑے کو اﷲ تعالیٰ نے ایک بیٹا عطا کیا جس کا نام علی Radi Allah Anhoرکھا گیا اور پھر ایک بیٹی عطا کی گئی جس کا نام اُمامہ Radi Allah Anhoرکھا گیا .حضرت علی Radi Allah Anho کو ابو العاص Radi Allah Anhoنے رضاعت کے لیے ایک قبیلہ میں چھوڑدیا۔حضرت امامہ Radi Allah Anhaآپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی وہ پیاری نواسی تھیں جنہیں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنی گود میں لے کر نماز پڑھی تھی ۔ سیدہ فاطمہ Radi Allah Anha جب اس دنیا سے رخصت ہونے لگیں تو انہوں نے حضرت علی Radi Allah Anho کو وصیت کی تھی کہ حضرت امامہ Radi Allah Anha کو اپنے نکاح میں لے لیں اس وصیت پر عمل کیا گیا۔ چنانچہ حضرت اسامہ بن زید Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں:

أرسلت ابنة النبى صلى اللّٰه علیه وسلم إلیه : أن ابنا لى قبض فأتنا. فأرسل یقرى السلام ویقول : " إن للّٰه ما أخذ وله ما أعطى وكل عنده بأجل مسمى فلتصبر ولتحتسب "فأرسلت إلیه تقسم علیه لیأتینھا فقام ومعه سعد بن عبادة ومعاذ بن جبل وأبى بن كعب وزید ابن ثابت ورجال فرفع إلى رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم الصبى ونفسه تتقعقع ففاضت عیناه فقال سعد: یا رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم ! ما ھذا ؟ فقال : "ھذه رحمة جعلھا اللّٰه فى قلوب عباده فإنما یرحم اللّٰه من عباده الرحماء.21
نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی صاحبزادی (حضرت زینبRadi Allah Anha ) نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے پاس کسی کے ذریعہ سے یہ پیغام بھیجا کہ میرا بیٹا دم توڑ رہا ہے اس لیے (فورا) آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمیرے پاس تشریف لے آئیے۔ آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے (اس کے جواب میں) سلام کے بعد کہلا بھیجا کہ جو چیز (یعنی اولاد وغیرہ) اللہ نے لے لی وہ بھی اسی کی تھی اور جو چیز اس نے دے رکھی ہے وہ بھی اسی کی ہے (لہٰذا ان کے اٹھ جانے پر جزع و فزع نہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ اس کی امانت تھی جسے اس نے واپس لے لیا) اور اس (خدا) کے نزدیک ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے (یعنی تمہارے بیٹے کی زندگی اتنے ہی دنوں کے لیے لکھی گئی تھی جتنے دن وہ زندہ رہا۔) بس تمہیں صبر کرنا اور اللہ سے ثواب کا طلب گار رہنا چاہے۔ حضرت زینبRadi Allah Anha نے دوبارہ آدمی بھیجا اور (اس مرتبہ) انہوں نے آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو قسم دی کہ آپ ضرور تشریف لائیے چنانچہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam اٹھ کھڑے ہوئے۔ حضرت سعد بن عبادہ، حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابی بن کعب ،حضرت زید بن ثابت اور صحابہ میں سے دوسرے لوگ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ساتھ ہو لیے ۔جب آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamصاحبزادی کے ہاں پہنچے تو بچہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی گود میں دے دیا گیا جو جان کنی کی حالت میں تھا ۔اسے دیکھ کر آنحضرت Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آنکھیں آنسو بہانے لگیں حضرت سعد نے کہا : یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: یہ رحمت ہے جسے اللہ نے اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا فرمایا ہے۔ اچھی طرح سن لو کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے صرف انہیں لوگوں پر رحمت یعنی مہربانی کرتا ہے جو جذبہ ترحم رکھنے والے ہیں۔

فاطمہ بنت اسد کی وفات پر مبارک آنسو

خوش نصیب خاتون جلیل القدر صحابیہ حضرت فاطمہ بنت اسد Radi Allah Anhaحضرت علی Radi Allah Anhoاور ان کے بہن بھائیوں کی والدہ ہیں یہ پہلی ہاشمی خاتون ہے جنہوں نے خلیفہ کو جنم دیا۔ صحیح قول کے مطابق انہوں نے ہجرت کی اور مدینہ طیبہ میں وفات پائی۔ یہ بڑی نیک خاتون تھیں نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam ان سے ملاقات کے لیے تشریف لاتے تھے اور دوپہر کو ان کے گھر آرام فرماتے تھے۔

ان کی اور کیا فضیلت بیان کی جائے کہ سرکار دو عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خود ان کو اپنی ماں کہا اور ان کے لیے دعائیں مانگی ،خود ان کی قبر کو کھودا، اپنے مبارک ہاتھوں سے مٹی کو نکالا ، اس میں لیٹے اور اپنی قمیص ان کو پہنائی۔چنانچہ امام حاکم نیشاپوری روایت کرتے ہیں:

عن الزبیر بن سعید القرشى، قال: كنا جلوسا عند سعید بن المسیب فمر بنا على بن الحسین... فقام إلیه سعید بن المسیب وقمنا معه، فسلمنا علیه فرد علینا، فقال له سعید: یا أبا محمد، أخبرنا عن فاطمة بنت أسد بن ھاشم أم على بن أبى طالب رضى اللّٰه عنھما، قال: نعم، حدثنى أبى، قال: سمعت أمیر المؤمنین على بن أبى طالب یقول: لما ماتت فاطمة بنت أسد بن ھاشم كفنھا رسول اللّٰه صلى الله عليه وسلم فى قمیصه وصلى علیھا، وكبر علیھا سبعین تكبیرة، ونزل فى قبرھا فجعل یومى فى نواحى القبر، كأنه یوسعه ویسوى علیھا وخرج من قبرھا وعیناه تذرفان، وحثى فى قبرھا فلما ذھب، قال له عمر بن الخطاب رضى اللّٰه عنه: یا رسول اللّٰه، رأیتك فعلت على ھذه المرأة شیئا لم تفعله على أحد، فقال: «یا عمر، إن ھذه المرأة كانت أمى التى ولدتنى، إن أبا طالب كان یصنع الصنیع، وتكون له المأدبة، وكان یجمعنا على طعامه، فكانت ھذه المرأة تفضل منه كله نصیبا فأعود فیه، وإن جبریل علیه السلام أخبرنى عن ربى عز وجل أنھا من أھل الجنة، وأخبرنى جبریل عليه السلام أن اللّٰه تعالى أمر سبعین ألفا من الملائكة یصلون علیھا.22
زبیر بن سعید القرشی بیان کرتےہیں : ہم سعید بن المسیب کے پاس بیٹھےتھےکہ ہمارےپاس سے علی بن الحسین گزرے۔۔۔پس سعید بن المسیب ان کےپاس کھڑےہوگئے تو ہم بھی ان کےساتھ کھڑےہوگئے۔ہم نےانہیں سلام کیا انہوں نےجواب دیا۔سعید نے ان سےعرض کی: اےابو محمد!حضرت علی Radi Allah Anhoکی والدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم Radi Allah Anhaکےمتعلق بتائیں۔ انہوں نے کہا: جی! میرےوالدنے مجھ سےبیان فرمایاکہ میں نےامیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالبRadi Allah Anhuma کو کہتے سنا: جب فاطمہ بنت اسد Radi Allah Anhaبن ہاشم کی وفات ہوئی تو حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے انہیں اپنی قمیص مبارک میں کفن دیا ،ان پر نماز جنازہ پڑھائی اور ستر تکبیریں کہیں۔ پھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamقبر میں اترے اور ہاتھ سے یوں اشارے کیے جیسے آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamقبر میں توسیع کررہے ہوں۔ پھر قبر سے باہر نکل آئے جبکہ آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھےپھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے مٹھی بھر مٹی قبر میں ڈالی۔ جب آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamچل پڑے توحضرت عمر Radi Allah Anhoنے آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے پوچھا یا رسول اﷲ! میں نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو اس عورت کے ساتھ وہ کچھ کرتے دیکھا ہے جو آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے کسی عورت کے ساتھ نہیں؟ کیا آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: عمر! یہ عورت میری حقیقی ماں کے بعد ماں کا درجہ رکھتی ہے ۔ابوطالب کا میرے ساتھ بہت اچھا رویہ رہا ہے ان کا دستر خوان بچھتا تھا جس پرہمیں جمع کیا جاتا اوریہ عورت ابوطالب کے ہاں فضیلت والی عورت تھی۔ جبرئیلAlaihis Salamنے مجھے اپنے رب تعالیٰ کی طرف سے خبردی ہے کہ یہ اہل جنت میں سے ہے اورمجھے جبریل نے یہ خبر بھی دی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ستر ہزار فرشتوں کو اس پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم دیا ہے۔

اس واقعہ کو حضرت انس بن مالک Radi Allah Anhoسے روایت کرتے ہوئے امام طبرانی نقل کرتے ہیں:

عن انس بن مالك قال لما ماتت فاطمة بنت اسد بن ھاشم ام على بن ابى طالب دخل علیھا رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فجلس عند راسھا فقال: رحمك اللّٰه یاامى! كنت امى بعد امى تجوعین وتشبعینى وتعرین وتكسوننى وتمنعین نفسك طیب الطعام وتطعمینى تریدین بذلك وجه اللّٰه والدار الاخرة. ثم امر ان تغسل ثلاثا و ثلاثا فلما بلغ الماء الذى فیه الكافور سكبه علیھا رسول اللّٰه صلى الله عليه وسلم بیده ثم خلع رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم قمیصه فالبسھا ایاه وكفنت فوقه ثم دعا رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم اسامة بن زید وابا ایوب الانصارى وعمر بن الخطاب وغلاماً اسود یحفروا فحفروا قبرھا فلما بلغوا اللحد حفره رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم بیده واخرج ترابه بیده.فلما فرغ دخل رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فاضطجع فیه وقال: اللّٰه الذى یحیى ویمیت وھو حى لا یموت اغفر لامى فاطمة بنت اسد ولقنھا حجتھا ووسع علیھا مدخلھا بحق نبیك والانبیاء الذین من قبلى فانك ارحم الراحمین. ثم كبر علیھا اربعا ثم ادخلوھا القبر ھو والعباس وابوبكر الصدیق.23
حضرت انس Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں جب فاطمہ بنت اسدRadi Allah Anha حضرت علی بن ابی طالبRadi Allah Anhuma کی والدہ فوت ہوئیں تو حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamتشریف لائے اور ان کے سرہانے بیٹھ گئے اور کہا: اے میری ماں! تجھ پر اﷲ رحم فرمائے تو میری ماں کے بعد میری ماں تھی۔تو بھو کی رہتی اور مجھے سیر کرتی اور تو خود نہ پہن کر بھی مجھے پہناتی اور اپنی زینت کو ترک کرکے بھی مجھے کھانا کھلاتی۔ اس کے ساتھ تو اﷲ کی رضا اور دار آخرت کو چاہتی تھی۔ پھر حکم فرمایا کہ انہیں تین مرتبہ غسل دیا جائے۔ جب وہ پانی پہنچا جس میں کافور تھا تو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خود اپنے ہاتھ سے پانی بہایا۔ پھر رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنی قمیص مبارک کو اتارا اور وہ ان کو پہنادی اور اپنی چادر کا انہیں کفن پہنایا۔ پھر رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اسامہ بن زید، ابوایوب انصاری ،عمر بن خطاب اور ایک غلام اسودRadi Allah Anhum کو بلایا کہ وہ قبر کھودیں۔ انہوں نے ان کی قبر کھودی جب لحد تک پہنچے تو اس کو رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنے ہاتھ سے کھودا اور اس کی مٹی اپنے ہاتھ سے نکالی اورجب فارغ ہوئے تو رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamداخل ہوئے اور اس میں لیٹے۔پھر کہا: وہ اﷲ ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ایسا زندہ ہے جس کو موت نہیں۔ (اے اﷲ) تو میری ماں فاطمہ بنت اسدRadi Allah Anho کو بخش دے اور ان پر ان کی قبر کو کشادہ فرما ۔اپنے نبی اور مجھ سے قبل تمام انبیاء کے حق کے سبب بے شک تو بہت بڑا رحم کرنے والا ہے۔ اور ان پر چار تکبیریں پڑھیں اور ان کو لحد میں حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam، عباس اور ابوبکر صدیق Radi Allah Anhumaنے داخل کیا۔

شیرِ خُدا حضرت حمزہ Radi Allah Anhoکی وفات کا غم

عن ابن مسعود «ما رأینا رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم باكیا أشد من بكائه على حمزة رضى اللّٰه عنه، وضعه فى القبلة ثم وقف على جنازته وانتحب حتى نشق» أى شھق «حتى بلغ به الغشى یقول: یا عم رسول اللّٰه، وأسد اللّٰه ، وأسد رسول اللّٰه، یا حمزة یا فاعل الخیرات، یا حمزة یا كاشف الكربات، یا حمزة یا ذابّ» أى بالذال المعجمة «یا مانع عن وجه رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم » أى قال ذلك لا مع البكاء. فلا یقال ھذا من الندب المحرم وھو تعدید محاسن المیت...إلخ.قالت: لا أرجع حتى أرى رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فلما رأته قالت: یا رسول اللّٰه أین ابن أمى حمزة؟ قال صلى اللّٰه عليه وسلم: ھو فى الناس. قالت: لا أرجع حتى أنظر إلیه، فجعل الزبیر رضى اللّٰه عنه یحبسھا، فقال صلى اللّٰه عليه وسلم : دعھا فلما رأته بكت وصارت كلما بكت بكى صلى اللّٰه عليه وسلم، ثم أمر به فسجى ببرده.24
حضرت ابن مسعودRadi Allah Anhumaسے روایت ہے کہ ہم نے آنحضرت کو اتنا روتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا تھا جتنا آپ حضرت حمزہ پر روئے ۔ آپ نے لاش کو قبلہ رو کر کے دیکھا پھر آپ جنازے کے پاس کھڑے ہو گئے اور اس قدر زارو قطار روئے کہ آپ پر غشی سی طاری ہو نے لگی ۔ اس وقت آپ لاش کو مخاطب کر کے کہتے جاتے تھے ۔ اے رسول خدا کے چچا ، اے اللہ کے شیر ، اے رسول خدا کے شیر، اے حمزہ ! اے نیکیوں کے کرنے والے ، اے حمزہ! اے برائیوں کو کھونے والے ،اے رسول خدا کے محافظ!ْیعنی اآپ نے یہ کلمے اس وقت نہیں فرمائے جبکہ آپ رو رہے تھے لہذا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ نوحہ وشیون ہے جو حرام ہے ۔ بلک یہ میت کی خوبیوں کو گنانا تھا ۔میں اس وقت تک نہیں جاؤ ں گی جب تک رسول اللہ سے نہ مل لوں۔پھر جب وہ آنحضرت سے ملیں تو کہنے لگیں ۔ یارسول للہ ! میرا ماں جایا حمزہ کہاں ہے ۔آپ نے فرمایا وہ لوگوں کے درمیان میں ہیں ۔ یہ سن کر وہ غم واندوہ کی ماری کہنے لگیں کہ جب تک میں ان کو ایک نظر نہ دیکھ لوں گی ہر گز یہاں سے واپس نہیں جاؤں گی ۔ اس پر حضرت علی اور حضرت زبیر نے ان کو پکڑلیا اور وہاں جانے سے روکنے لگے ۔ آخر آنحضرت نے ان دونوں کو حکم دیا کہ انہیں جا کر دیکھ آنے دو ، چنانچہ وہ سیدھی لاش کے پاس گئیں اور اسے دیکھ کر بے اختیار رو پڑیں ۔آنحضرت ان کو روتے سسکتے دیکھتے تو خود بھی رونے لگتے ۔ آخر آپ نے اپنی چادر سے لاش کو ڈھکوادیا۔25

پیارے صحابہ Radi Allah Anhumکے لیے آنسو

انہیں اشک ِرسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بارے میں حضرت اُم المؤمنین عائشہ صدیقہ Radi Allah Anha بیان کرتی ہیں :

رایت رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم یقبل عثمان بن مظعون وھو میت حتى رایت الدموع تسیل.26
میں نے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو دیکھا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے حضرت عثمان بن مظعونRadi Allah Anho کو بوسہ دیا جبکہ وہ فوت ہوگئے تھے ۔میں نے دیکھا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے آنسو بہہ رہے تھے۔

اسی طرح حضرت انس Radi Allah Anhoسے روایت ہے:

ان النبى صلى اللّٰه عليه وسلم نعى زیداً او جعفراً وابن رواحة للناس قبل ان یاتیھم خبرھم فقال: اخذ الرایة زید فاصیب ثم اخذ جعفر فاصیب ثم اخذ ابن رواحة فاصیب وعیناه تذرفان حتى اخذ الرایة سیف من سیوف اللّٰه یعنى حتى فتح اللّٰه علیھم.27
حضرت انس Radi Allah Anhoفرماتے ہیں : نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے حضرت زید، حضرت جعفر اور حضرت ابن رواحہ کی خبر آنے سے پہلے ان کے شہید ہوجانے کے متعلق لوگوں کو بتادیا تھا۔ چنانچہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا : اب جھنڈا زید نے سنبھالا ہوا ہے لیکن وہ شہید ہوگئے۔ پھر جعفر نے جھنڈا سنبھال لیا تو وہ بھی شہید ہوگئے۔ پھر ابن رواحہ نے جھنڈا سنبھالا ہے اور وہ بھی جام شہادت نوش کرگئے۔ یہ فرماتے ہوئے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے چشمان مبارک اشک بار تھیں یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار (یعنی خالد بن ولیدRadi Allah Anho ) نے جھنڈا سنبھال لیا ہے اور اس کے ہاتھوں اﷲ تعالیٰ نے کافروں پر فتح مرحمت فرمادی۔

اسی غیب کی خبر کے متعلق ابن کثیر لکھتے ہیں:

كما أخبر بذلك كله رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم أصحابه الذین بالمدینة یومئذ وھو قائم على المنبر، فنعى إلیھم الأمراء، واحداً واحداً وعیناه تذرفان صلى اللّٰه عليه وسلم.28
آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے مدینہ کے تمام صحابہ کرامRadi Allah Anhum کو منبر پر کھڑے ہو کر خبر دی اور ایک ایک امیر کی شہادت کی خبر دی اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔

اسی طرح حضرت قتادہ بن نعمانRadi Allah Anho فرماتے ہیں کہ میں احد کے روز نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے سامنے کھڑے ہوکر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا تیروں سے دفاع کررہا تھا کہ ایک تیر میری آنکھ میں لگا جس سے میری آنکھ کا حلقہ باہر آپڑا۔ میں اسے ہاتھ میں لیکر نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی طرف بھاگا۔ مزید امام طبرانی روایت کرتے ہیں:

فلما راه رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فى كفى دمعت عیناه فقال: اللّٰھم ان قتادة قد اوجه نییك بوجھه فاجعلھا احسن عینیه واحدھما نظرا فكانت احسن عینیه واحدھما نظرا.29
جب آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اسے میری ہتھیلی پردیکھا تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے دعا مانگی، اے اﷲ! قتادہ کو بچا جس طرح اس نے تیرے نبی کے چہرے کا دفاع کیا اس کی آنکھ کو زیادہ خوبصورت اور تیز فرما، چنانچہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی دعا کا یہ اثر ہوا ہےکہ وہ آنکھ دوسری آنکھ سے زیادہ خوبصورت اور تیز ہوگئی۔

امت کے غم میں آنسو

یہی آنسو مبارک آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنی امت کے غم میں بھی بہائے ہیں۔چنانچہ حضرت عبداﷲ بن عمرو Radi Allah Anhumaسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے ان آیات کی تلاوت کی جن میں حضرت ابراہیم Alaihis Salam اور حضرت عیسیٰ Alaihis Salam نے رب کریم کی بارگاہ میں عرض کیا تھا ۔حضرت ابراہیم Alaihis Salamکی دعا ہے:

فَمَنْ تَبِعَنِى فَاِنَّه مِنِّى وَمَنْ عَصَانِى فَاِنَّك غَفُوْرٌ رَّحِیمٌ3630
پس جس نے میری پیروی کی وہ تو میرا ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی تو بیشک تُو بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ۔

حضرت عیسیٰ ابن مریم Alaihmas Salamکی دعا ہے:

اِنْ تُعَذِّبْھمْ فَاِنَّھمْ عِبَادُك وَاِنْ تَغْفِرْ لَھمْ فَاِنَّك اَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَكیمُ11831
اگر توانہیں عذاب دے تو وہ تیرے (ہی) بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی بڑا غالب حکمت والا ہے ۔

ان دو دعاؤں کے بعد رحمت عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی یہ کیفیت تھی کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے دونوں ہاتھ اٹھادیے اور عرض کرنے لگے: اے اﷲ! میری امت، میری امت اور روپڑے۔اس پر رحمت باری جوش میں آگئی اور جبریل Alaihis Salamسے فرمایا:میرے محبوب کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو کہ وہ کیوں رورہے ہیں؟اس اثناء میں حضرت جبریلAlaihis Salam آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam! آپ کیوں پریشان ہیں؟ آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: مجھے امت کے بارے میں غم ہے اس پر ربِّ کریم نے جبریل Alaihis Salamسے فرمایا:

فقل انا سنرضیك فى امتك ولا نسوء ك.32
تم یہ خوش خبری سناؤ: اے محبوب، ہم امت کے بارے میں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو خوش کریں گے اورپریشان نہیں کریں گے۔

آخرت کی یاد میں آنسو

آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے آنسو مبارک آخرت کےبارے میں بھی بہا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت عبداﷲ بن عمر Radi Allah Anhuma فرماتے ہیں کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خطبہ ارشاد فرمایا اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے آنسو مبارک بہنے لگے۔چنانچہ روایت میں منقول ہے:

لا تنسوا العظیمتین الجنة والنار ثم تبكى حتى جرى او بل دموعه جانبى لحیته ثم قال؛ والذى نفس محمد بیده لو تعلمون ما اعلم من امر الاخرة لمشیتم الى الصعید ولحثیتم على رؤوسكم التراب.33
دو بڑی چیزوں سے غفلت کا شکار نہ ہونا ایک جنت اور دوسری دوزخ۔ یہ کہہ کر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamرودیے حتیٰ کہ آنسو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی داڑھی مبارک کی دونوں جانب بہنے لگے اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی داڑھی تر ہوگئی اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:اگر تم آخرت کے حالات کو اس طرح جان لو جس طرح میں جانتا ہوں تو تم میدان میں چلے جاؤ (آبادی میں تمہارا جی نہ لگے گا)اور تم (اس قدربے قرار ہوجاؤ کہ) اپنے سروں پر مٹی ڈالنے لگو۔

حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی حیات طیبہ میں بارہا ثابت ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آنکھوں سے مذکورہ یا ان جیسے واقعات وحادثات پر آنسو بہہ نکلے لیکن اس بات کو ذہن نشین رکھیے کہ آنسو نکلنا اور جزع و فزع کرنے میں بہت بڑا فرق ہے۔ ایک بے صبری کا عمل ہے اور دوسرا فطری عمل ہے ،ایک سے منع کیا گیا ہےاور دوسرے کی آزادی دی گئی ہےتاکہ غم ہلکان ہوسکے ۔ آنسو نکلنا نرم دل انسان کی نشانی ہے جبکہ حقیقی غم پر بھی آنسوؤں کا آنکھوں سے نہ بہنا کثافتِ قلبی یا نفسیاتی عارضہ کے سوا کیا ہو سکتا ہے ؟ زندہ انسان جہاں خوشی کا موقع ہو وہاں سرورو کیف کے جذبات سے سرشار ہوتا ہے اور جہاں مغموم حالت و کیفیت ہو تو وہ اپنے غم کا بھی اظہار کرتا ہے۔ حضور اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے یہی سنت اہل ایمان کے لیے اپنے طرز عمل سے جاری فرمائی کہ دکھ اور الم میں آنسو روکنا ایمان کی نشانی نہیں بلکہ انہیں بہانا اللہ تعالیٰ کے رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی سنت مبارکہ ہے اور یہ کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اپنے طرز عمل سے غم میں غمزدگی اور آنسو بہانے کو بھی عبادت بنا دیا جبکہ اس کے ساتھ رب تعالیٰ سے گلہ ، شکوہ و شکایت اور نافرمانی کا عنصر شامل نہ ہو۔

آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاللہ کی کمال رحمت بن کر تشریف لائے اور اپنی حیات طیبہ میں اُمت کی مغفرت کے لیے دعاکرتے رہے،اُمت کے لیے روتے اور یوں دعاکرتےکہ اےاللہ میری اُمت کو بخش دینا۔ حتیٰ کہ آنسو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی داڑھی مبارک کی دونوں جانب بہتے اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی داڑھی مبارک تر ہوجاتی تھی۔یہ مبارک آنسو اکثر اُمت کی مغفرت کے واسطے نکلتےتھے۔یہ خاص کرم ہے رب ِکائنات کا انسانیت پرکہ اُمت محمدیہ کے لیے ایسا عظیم الشان اور محبوب نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamعطا فرمایا۔


  • 1  محمد بن اسماعیل بخاری، صحیح البخاری، حدیث:3431، دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، السعودية،1419هـ، ص: 577- 578
  • 2  القرآن، سورۃ آل عمران3 :36
  • 3  مولانا مفتی مظفر حسین ،شمائل کُبریٰ ، ج-5، مطبوعۃ: دار الاشاعت،کراچی،پاکستان، 2003ء، ص:107
  • 4  زين العابدين الحدادى، التيسير بشرح الجامع الصغير، ج-1، مطبوعۃ: مكتبة الإمام الشافعى، الرياض، السعودیہ، 1988ء، ص:221
  • 5  مولانا مفتی مظفر حسین، شمائل کبری، ج-5،مطبوعۃ: دار الاشاعت،کراچی، پاکستان، 2003ء، ص:109
  • 6  محمد بن عیسیٰ ترمذی، الشمائل المحمدیۃ، حدیث: 316، مطبوعۃ: دار الحدیث للطباعۃ والنشر والتوزیع، بیروت، لبنان، 1988ء، ص:151
  • 7  عبد الرحمن بن ابوبکر جلال الدین السیوطی، المزھر فی علوم اللغۃ وانواعھا، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1998ء، ص: 208
  • 8  ابونعیم احمد اصفہانی، حلية الاولیاء و طبقات الاصفیاء ﷫، ج-4، مطبوعۃ: دارالکتاب العربی، بیروت، لبنان،)لیس التاریخ موجوداً(، ص: 168
  • 9  محمد بن عیسیٰ ترمذی،الشمائل المحمدیۃ، حدیث: 317، مطبوعۃ :دار الحدیث للطباعۃ والنشر والتوزیع، بیروت، لبنان، 1988ء، ص:151- 152
  • 10  القرآن، سورۃ النساء5 :38
  • 11  سلیمان بن احمد طبرانی، المعجم الکبیر، حدیث: 546، ج-19، مطبوعۃ : مکتبۃ ابن تیمیۃ القاھرۃ ،مصر،)لیس التاریخ موجودًا)،ص: 243
  • 12  عبداﷲ بن محمد بن یعقوب ابن الحارث حارثی، مسند ابی حنیفہ، حدیث: 340، مطبوعہ :دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 2008ء، ص: 133 -134
  • 13  محمد بن اسماعیل بخاری، صحیح البخاری، حدیث :1024، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1419ھ،ص:167
  • 14  ابو الفداء إسماعيل بن عمر الدمشقى، البداية والنهاية، ج-2، مطبوعة: دار الفكر، بيروت، لبنان، 1407هـ، ص:279
  • 15  أبو الحسن مسلم بن الحجاج النیسابوری، صحیح مسلم، حدیث: 2258ـ 2259، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ،1421ھ، ص:392
  • 16  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:1303، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ،1419ھ، ص:208ـ209
  • 17  سلیمان بن احمد الطبرانی، المعجم الکبیر، حدیث:1063، ج -22 ، مطبوعہ: مکتبۃ العلوم والحکم، الموصل،العراق، )لیس التاریخ موجودًا)، ص :436
  • 18  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری،حدیث:1342، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1419ھ، ص:214
  • 19  اس حوالہ سے امام قرطبی فرماتے ہیں کہ امام ابن عبد البر نے"الاستیعاب"میں کہا کہ آپ کو اتوار کے دن محرم الحرام کی 10تاریخ کو کوفہ کے ایک مقام جس کا نام"کربلا" ہے وہاں پر شہید کیا گیا تھا۔ کربلاہی کو"طف"بھی کہتے ہیں۔ (ابو عبداﷲ محمد بن احمد مالکی قرطبی، التذکرۃ فی احوال الموتی وامور الآخرۃ، ج-2، مطبوعۃ: سعیدیہ کتب خانہ صدف پلازہ محلہ جنگی ،پشاور، باکستان، )لیس التاریخ موجودًا) ، ص: 473-474)
  • 20  عبد الرحمن بن ابوبکر جلال الدین السیوطی، خصائص الکبری، ج-2، مطبوعۃ: دارالکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،)لیس التاریخ موجودًا)، ص:212
  • 21  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث: 1284، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ،1419ء، ھ، ص:205
  • 22  محمد بن عبداﷲ حاکم، المستدرک علی الصحیحین، حدیث: 4572، ج -3، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1990م، ص: 116
  • 23  سلیمان بن احمد الطبرانی، المعجم الکبیر، حدیث: 871، ج -24، مطبوعہ: مکتبۃ العلوم والحکم، الموصل، العراق، 1983م، ص :351
  • 24  أبو الفرج على بن إبراهيم الحلبى، السيرة الحلبية(إنسان العيون فى سيرة الأمين المأمون)، ج-2، مطبوعة: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان،1427هـ، ص:335-336
  • 25  علامہ علی ابن برہان الدین حلبی ، مترجم :محمد اسلم قاسمی ، سیرۃحلبیہ ،ج- 4،مطبوعہ:دارالاشاعت کراچی ، پاکستان ،2009ء ،ص:206-207
  • 26  أبو داود سلیمان بن الأشعث السجستانی، سنن أبی داود، حدیث: 3163، مطبوعۃ: دا رالسلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ،1430ھ، ص:645
  • 27  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:3757، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ،1419ھ، ص:632
  • 28  أبو الفداء اسماعیل بن عمرالدمشقی، الفصول فی اختصار سیرۃ الرسولﷺ، مطبوعۃ: دارالقلم، بیروت، لبنان،) لیس التاریخ موجودًا) ، ص :173
  • 29  سلیمان بن احمد الطبرانی، المعجم الکبیر، حدیث: 12، ج -19، مطبوعۃ: مکتبۃ ابن تیمیۃ،القاھرۃ، مصر، ) لیس التاریخ موجودًا)، ص: 8
  • 30  القرآن، سورۃ ابراہیم14: 36
  • 31  القرآن، سورۃالمائدہ5: 118
  • 32  مسلم بن الحجاج قشیری، صحیح مسلم، حدیث: 346، ج- 1، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، )لیس التاریخ موجودًا)، ص: 191
  • 33  عبد العظیم بن عبد القوی منذری، الترغیب والترہیب، حدیث: 5537،ج -4، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1417ﻫ، ص:247-248

Powered by Netsol Online