encyclopedia

نزول وحی کے وقت حضور ﷺ کی ظاہری کیفیت

Published on: 03-Jul-2023
LanguagesEnglishGerman

جب حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پر وحی کا نزول ہوتا تو آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پر اس کا ظاہری اور روحانی اثر ہوا کرتا تھا۔ یہ اثر اتنا گہرا اور شدید ہوتا کہ آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے جسمِ مبارک پر اس کے واضح اثرات مرتب ہوا کرتے تھے۔ اس اثر کی وجہ وحئِ الہٰی کی وہ ثقالت تھی جس کا بوجھ اٹھانے سے انسان تو کجا، پہاڑ بھی قاصر تھے۔ سورۃ الحشر میں اللہ تعالیٰ نے خود ان الفاظ میں اس کی وضاحت فرمائی ہے کہ:

لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَاَيْتَهُ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْـيَة ِاللهِ وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ211
اگر ہم اس قرآن کو پہاڑ پر نازل کرتے، ضرور آپ اس پہاڑ کو اللہ کے خوف سے جھکا ہوا پاش پاش ہوتا ہوا دیکھتے۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں۔

اس آیت میں واضح طور پر موجود ہے کہ اگر وحی کسی پہاڑ پر نازل کی جاتی تو وہ اس کے بوجھ تلے قائم نہیں رہ سکتا تھا اور پاش پاش ہوجاتا۔ اسی وجہ سے جب حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پر وحئِ الہٰی کا نزول ہوتا تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے جسم مبارک پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے تھے۔

حضرت زید ابن ثابت Radi Allah Anho فرماتے ہیں کہ میں حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی بارگاہ میں حاضر خدمت تھا اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ران مبارک میری ران کے اوپر تھی۔ اس وقت وحی کا نزول ہوا۔ جب آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پر وحی نازل ہورہی تھی تو مجھے لگا کہ ابھی میری ٹانگ حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ران مبارک کے بوجھ تلے کچل جائے گی کیونکہ آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی رانِ مبارک وحی کے بوجھ سے بہت زیادہ وزنی ہوگئی تھی۔ 2حضرت عائشہRadi Allah Anha فرماتی ہیں کہ اگر حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کسی جانور پر سفر فرمارہے ہوتے اور وحی کا نزول ہوتا تو وہ جانور اپنی جگہ سے ہِل نہیں پاتا تھا کیونکہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا وزن بہت زیادہ ہوجاتا تھا۔3 یہ تمام روایتیں وحی کے بوجھ و ثقالت پر واضح دلالت کرتی ہیں جسے حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam بارگاہِ ایزدی سے وصول فرماتے تھے۔


  • 1  القرآن، سورۃ الحشر 59 :21
  • 2  محمد ابن اسمٰعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث: 4592، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوضیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص: 66
  • 3  محمد ابن جریر الطبری، تفسیر الطبری، ج-23، مطبوعۃ: دار الحجر للطباعۃ والنشر والتوزیع و العلان، 2001م، ص: 365

Powered by Netsol Online